ہماری جسمانی اور رُوحانی زندگیوں میں ہمیشہ بہت سی آزمایشیں اور رُکاوٹیں آتی رہتی ہیں۔ ماضی میں جب اِسرائیلیوں کو بڑی آزمایشوں یعنی پانی اور خوراک سے محروم بیابان اور قدآور لوگوں سے آباد ملکِ کنعان کا سامنا کرنا پڑا تو یشوع اور کالب نے اپنی اُمید صرف خُدا سے لگائی۔ اُن کی طرح ہمیں اُمید کے اُس دروازے کو دیکھنے کے لئے ایمان کی ضرورت ہے جسے خُدا نے ہمارے لئے مشکلات میں کھولا ہے۔
جس طرح یسُوع کے جی اُٹھنے اور آسمان پر اُٹھائے جانے کے وسیلہ خُدا نے اِبتدائی کلیسیا کے مُقدّسین کے لئے آسمان کی بادشاہی کی اُمید کا دروازہ کھولا جو یسُوع کے مصلوب ہونے سے مایوس ہو گئے تھے اور جیسے یسُوع نے رات بھر کچھ نہ پکڑے والے پطرس کو وہ معجزہ دِکھایا تھا جو اُنکے کلام پر عمل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے، آج بھی مسیح آن سانگ ہونگ کا کلام کہ ”خُوشخبری کی مُنادی ساری دُنیا میں کی جائے گی“ یقیناً پُورا ہو گا۔
اَے خُداوند! اَیسا کر کہ مَیں اپنے انجام سے واقِف ہو جاؤُں اور اِس سے بھی کہ میری عُمر کی مِیعاد کیا ہے۔ مَیں جان لُوں کہ کَیسا فانی ہُوں۔ اَے خُداوند! اب مَیں کِس بات کے لِئے ٹھہرا ہُوں؟ میری اُمّید تُجھ ہی سے ہے۔ زبُور 39:4 – 7
مگر جو آخِر تک برداشت کرے گا وہ نجات پائے گا۔ اور بادشاہی کی اِس خُوشخبری کی مُنادی تمام دُنیا میں ہو گی تاکہ سب قَوموں کے لِئے گواہی ہو۔ تب خاتِمہ ہو گا۔ متّی 24: 13 – 14
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی