آسا بادشاہ اور یہُوسفط بادشاہ نے وفاداری سے خُدا کے آئین و قوانین کو مانا ، بتوں کو ختم کِیا اور اِس ایمان کے ساتھ حکومت کی کہ جب خُدا ساتھ ہوں تو سب ٹھیک چلے گا۔ نتیجتاً خُدا نے اُنہیں امن، بکثرت برکات اور شان وشوکت بخشی۔
کِتابِ مُقدّس کی تاریخ کے ذریعے، خُدا نے اِنسان کو برکت پانے کی راہ دِکھائی ہے۔ ہمیں آسا کی طرح خُدا کو چھوڑ کر طاقتور قوموں سے مدد مانگنے کا گُناہ نہیں کرنا چاہیے۔ اور نہ ہی یہُوسفط کی طرح بدکاروں کا ساتھ دے کر اُن کے کاموں میں شریک ہونا چاہیے۔ کیونکہ جب ہم خُدا کو بھول کر حالات یا لوگوں پر بھروسا کرتے ہیں، تو خُدا اپنی برکات روک لیتے ہیں۔
وہ آسا کی سلطنت کے پندرھویں برس کے تِیسرے مہِینے میں یروشلیِم میں جمع ہُوئے۔ اور اُنہوں نے اُسی وقت اُس لُوٹ میں سےجو وہ لائے تھے خُداوند کے حضُور سات سَو بَیل اور سات ہزار بھیڑیں قُربان کِیں۔ اور وہ اُس عہد میں شامِل ہو گئے تاکہ اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان سے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے طالِب ہوں۔ اور سارا یہُوداہ اُس قَسم سے باغ باغ ہو گیا کیونکہ اُنہوں نے اپنے سارے دِل سے قَسم کھائی تھی اور کمال آرزُو سے خُداوند کے طالِب ہُوئے تھے اور وہ اُن کو مِلا اور خُداوند نے اُن کو چاروں طرف امان بخشی۔ 2 توارِیخ 15:10–15
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی