سلیمان نے وہ سب کچھ کیا جو وہ چاہتا تھا مگر آخر میں اُس نے کہا،”سب کچھ باطِل ہے!“اور جیسا کہ سکندرِ اعظم نے بھی تسلیم کِیا کہ جب کوئی مرتا ہے تو خالی ہاتھ لوٹتا ہے ۔ اِس لئے ہمیں اِس زمین کی عارضی خوشیوں اور لذتوں سے مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ خُدا کا خوف مانتے اور اُن کے احکام پر عمل کرتے ہوئے آسمان کی ابدی بادشاہی کے لئے زِندگی گُزارنی چاہیے۔ زِندگی گُزارنے کا دانشمندانہ طریقہ خُو شی کے لئے زِندگی گُزارنا ہے جس سے ہم ابد تک آسمان کی بادشا ہی میں لطف اندوز ہوں گے ۔
بنی آدم کو ایسے انتخاب کرنے چاہییں جو ہمیں اِس زمین پر وفاداری سے زِندگی گُزارنے اور آسمان پر خُدا کی برکت کو حاصِل کرنے کی اِجازت دیں۔ خُدا کی کلیسیا کے اَراکین سبت کا دِن اور سات سالانہ عیدیں مناتے ہیں اور آسمان کی بادشاہی اور ہمیشہ کی زِندگی کی تیاری کے لئے اچھے کاموں سے خُدا کی تمجید کرتے ہیں۔
اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔ باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے سب کُچھ باطِل ہے۔ اب سب کُچھ سُنایا گیا۔ حاصِلِ کلام یہ ہے۔ خُدا سے ڈر اور اُس کے حُکموں کو مان کہ اِنسان کا فرضِ کُلّی یِہی ہے۔ واعِظ 12: 7-8، 13
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی