اِسرائیلی خُدا کے کلام کو بھول گئے تھے جس نے اُنہیں اُس وقت نجات بخشی تھی
جب اُنہیں زہریلے سانپوں نے ڈس لیا تھا۔ اِس کی بجائے اُنہوں نے آٹھ سو سال سے زیادہ
عرصے تک پیتل کے سانپ کی پرستش کی لیکن حزقیاہ نے پیتل کے سانپ کو توڑ ڈالا۔
اِسی طرح اہم ترین معاملہ یہ ہے کہ یسُوع مسیح کا بیش قیمت خُون واحد چیز ہے
جو بنی نوع اِنسان کو بچا سکتی ہے۔اِس لئے ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر ہم صلیب کو قائم کریں
جو صرف سزائے موت کا آلہ ہے تو ہم لعنتی ہوں گے۔
صلیب جو قدیم بابل کے زمانے سے روم کو منتقل کی گئی تھی یسُوع کے آسمان پر اُٹھا ئے جانے
اور سب رسولوں کے چلے جانے کے بعد431 بعد اَز مسیح میں کلیسیا میں متعارف کروائی گئی تھی ۔
مسیح آن سا نگ ہو نگ اور خُدا ماں کی تعلیما ت کے مطابق جنہوں نے کہا کہ”بُتوں کی پرستش نہ کرو“
خُدا کی کلیسیا صلیب یا کو ئی دوسری مورتیں نہیں کھڑی کرتی اور نہ ہی اُس کی پرستش کرتی ہے۔
تُو اپنے لئے کوئی تراشی ہُوئی مُورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صُورت بنانا
جو اُوپر آسمان میں یا نیچےزمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔
تُو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اُن کی عبادت کرنا
کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا غیُور خُدا ہُوں اور جو مجھ سے عداوت رکھتے ہیں
اُن کی اولاد کو تیسری اور چوتھی پُشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔
خُروج 20: 4-5
لعنت اُس آدمی پر جو کاریگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی
یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکروہ ہے
اُس کو کسی پوشیدہ جگہ میں نصب کرے اور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمین۔
اِستثنا 15:27
119 بُوندانگ پوسٹ بکس آفس بوندانگ گو ، سیونگام سی ، گیونگی دو، جمہویہ کوریا
فون 031-738-5999 فیکس 031-738-5998
ہیڈ آفس : 50،سُنے-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
مَین چرچ: 35 پانگیو-رو،بُندانگ -گُو،سَنگ نام -سی،گینگ گی-دو، جمہوریہ کوریا
ورلڈ مشن سوسائٹی چرچ آف گاڈ ۔ تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔ پوشیدگی کی پالیسی